وقاص عظیم: وفاقی حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح سود میں بڑا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال2022-23 کیلئے جی پی فنڈ پر مارک اپ ریٹ 14.22 فیصد مقرر کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے مارک اپ ریٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
واضح رہے کہ مالی سال2021-22 کیلئے جی پی فنڈ پر شرح سود 12.40 فیصد تھا، جبکہ مالی سال2020-21 میں جی پی فنڈ پر مارک اپ ریٹ 7.90 فیصد تھا۔