ایلون مسک نے اپنے جڑواں بچوں کی تصدیق کر دی

 ایلون مسک نے اپنے جڑواں بچوں کی تصدیق کر دی
سورس: Image Source : TWITTER/SHIVON ZILIS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا  بھر کے امیر ترین  فرد سمجھے جانے والے ایلون مسک نے اپنے ہاں ہونے والے جڑواں بچوں کی تصدیق کر دی۔ 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کی ایک طرح سے انہوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے ہاں جڑواں بچے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ کم آبادی کے بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ایلون مسک کے جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی اور ان کے یہ بچے ان کی نیورو لنک کمپنی کی اعلیٰ عہدیدار شوون زیلس کے بطن سے پیدا ہوئے ہیں۔ اپریل میں مسک اور زیلس نے اپنے جڑواں بچوں کے ناموں کے ساتھ والد کا نام لگوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ ایک مہینے بعد ٹیکساس کے ایک جج نے اس درخواست کی بھی منظوری دے دی تھی۔ 

جڑواں بچوں کی خبریں میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے اپنے منفرد انداز میں اس کی تصدیق کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ کم آبادی کے بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس وقت شرح پیدائش میں کمی انسانی تہذیب کیلئے سب سے بڑا خطر بنی ہوئی ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اس وقت مریخ کی آبادی صفر ہے اور اپنے فالورز کو بھی کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ کے خاندان بڑے ہوں گے اور جن کے پہلے سے بڑے خاندان ہیں انہیں مبارک ہو۔