دپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کی سالگرہ پر انوکھا ڈانس ، ویڈیو وائرل

Deepika padukone dance
کیپشن: Deepika padukone dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی اداکار رنویر سنگھ کی سالگرہ   پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

 دپیکا پڈوکون بھارتی بالی وڈ اداکارہ ہیں،ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے تین فلم فیئر اعزازات سمیت کئی دوسرے اعزازات جیتے ہیں، انہیں بھارت کی   چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے،  2007ء  میں اِنکی نہایت مقبول پہلی بالی وڈ فلم اوم شا نتی اوم منظر عام پرآئی جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا،  اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر انہیں بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ 

رنویر سنگھ بھی  ایک بھارتی اداکار ہیں،  ان کا شمار ہندی فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اس وقت وہ بھارتی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ 2 فلم فیئر ایوارڈذ کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی  بہترین اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز ملے اور 2012 سے وہ "فاربس انڈیا سلیبرٹی" کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں،دپیکا نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی،  دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بالی ووڈ اسٹارز انوکھے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو کو 20 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور 19 لاکھ سے زائد نے لائیک کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer