ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے25کروڑ کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی

آپریشن کے دوران موقع پر پولیس اہلکار موجود
کیپشن: آپریشن کے دوران موقع پر پولیس اہلکار موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے سٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے کریم بلاک میں پٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ واگزار کرالیا، پلاٹ کو خالی کرا کے آئندہ نیلامی میں رکھا جائے گا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے کریم بلاک میں ایک کنال کا پلاٹ نمبر 55 اے سوک سنٹر واگزار کروایا، پلاٹ کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔ ایل ڈی اے سٹیٹ برانچ کی جانب سے کمپنی کی مشینری کو اتروادیا گیا جبکہ پختہ تعمیرات کو بھی مسمار کردیا گیا۔

ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ٹو اسلم لنگاہ نے کارروائی کی نگرانی کی، اس موقع پر پولیس نفری بھی موجود تھی، ایل ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ کو خالی کراکے آئندہ نیلامی میں رکھا جائے گا۔