ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت داخلہ کاغیر ملکیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

 وزارت داخلہ کاغیر ملکیوں سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: Imran Khan / Sheikh Rashid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پالیسی وضع کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے نادرا کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔  افغانستان کے علاوہ چین، یورپ، امریکہ، بنگلہ دیش سمیت دیگر تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کیا جائے گا۔...

 غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے بعد کاروبار، بنک اکاؤنٹ، سم کارڈ خریداری سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔غیر ملکیوں میں طلبہ کی بڑی تعداد رجسٹریشن پالیسی سے مستفید ہوگی۔  مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے غیر ملکی ملزمان کو بھی رجسٹریشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer