(ویب ڈیسک) دلیپ کمار کی محبت بھارتی اداکارہ کامنی کوشل تھیں اور یہ محبت بالی وڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی۔
ذرائع کے مطابق دلیپ کمار اپنی اس محبت سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن اداکارہ کامنی کوشل کے بھائی رکاوٹ بن گئے یہاں تک کہ کامنی کے بھائی نے دلیپ کمار کا اپنی بہن سے پیچھا چھڑوانے کے لیے اداکار کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کامنی کوشل نے اپنی مرحوم بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی خاطر ان کے شوہر سےشادی کر لی تھی اس وجہ سے ان کے لیے اس رشتے سے باہر آنا خاصا مشکل تھا اور یہی وجہ تھی کہ ان کی شادی دلیپ کمار سے نہ ہو سکی۔برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے 1966 میں شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے اور آج ہی ان کا انتقال ہوا ہےانہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی عمر 98سال تھی ۔دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہے۔