ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لئے ہدایت نامہ

air port
کیپشن: air port
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)این سی او سی احکامات پر عمل درآمد شروع،مسافروں کو کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ایک پرواز کلئیر ہونے کے بعد دوسری پرواز کو پارکنگ میں مسافر اتارنے کی اجازت دی جانے لگی ۔
لاہور ائر پورٹ سمیت ملک بھر کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد شروع کردیا،عسکری اہلکار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کمشنر ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایف آئی اے اے، ایس ایف ویجیلنس ٹیم سمیت متعلقہ تمام ادارے ائر پورٹس پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے لگے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن کے بعد واپس لائونج پھر بیلٹ سے سامان اٹھانے دیا جانے لگا۔کسی بھی ائر لائن کا پائلٹ اس وقت تک جہاز کا دروازہ کھولنے کا مجاز نہیں ہوگا جب تک پہلی پرواز کے مسافر ہال کلیر نہیں کر لیتے ۔بیرون ملک سے آئے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ ،سمیت صحت کے حوالے سے خصوصی نگرانی کی جانے لگی،ہر مسافر ائر پورٹ انتظامیہ کو اپنی ویکسین سمیت کورونا کی علامات یا بیماری کی تفصیلات بتانے کا پابند ہوگا ۔جو مسافر بخار ۔نزلہ زکام یا کھانسی کرتا پایا گیا اس کا کورونا ٹیسٹ ائر پورٹ پر لازم کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر تعاون نہ کرنے کی صورت میں واپس ڈیپورٹ بھی کیے جاسکتے ہیں،غیر ملکی بھی اب بغیر پروٹوکول کے باہر آئیں گے کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد ہر صورت کرنا ہوگا ۔کسی بھی ادارے کو مسافر کا پروٹوکول نہ کرنے کی ہدایات جو کیمرے میں دکھائی دیا پروٹوکول کرتا وہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

سرکاری سطح پر بھی اب پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا کورونا ایس اوپیز فالو کرنا ہوں گے ۔جو ائر لائن کسی بھی کورونا کی وبا میں مبتلا مسافر کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے پاکستان لائے گی اس کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی ۔این سی او سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ائر پورٹ مینجر ذمہ دار ہوں گے ۔ائر پورٹ اور جہاز کی صفائی بھی اب لازم ہوگی ۔بیرون ملک سے آنے والی پرواز کی مکمل سکیننگ کے بعد دوسرے مسافر سوار کیے جائیں گے۔