ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بنک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بنک میں ڈالر 23 پیسے اضافے کے بعد 166 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔  فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت جب ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈالر کی قدر میں اضافے کو کنٹرول کرے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تو سونا مہنگا نہیں ہوا لیکن روپے کی بے قدری نے لیکن پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پانچ ہزار نو سو روپے پر پہنچا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پانچ ہزار نو سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے کے اضافے سے نوے ہزار سات سو بانوے روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت تراسی ہزار دو سو چھبیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار سات سو چھہتر ڈالر برقرار رہی، ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer