ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر فنکار برادری کا اظہار تشویش

ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر فنکار برادری کا اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے ( زین مدنی ) پیمرا کی جانب سے ٹوئنٹی فور نیوز ایچ ڈی کا لائسنس معطل کرنے پر فنکار برادری نے بھی انتہائی تشویش کاا ظہار کیا ہے، فنکاروں نے کہا کہ پیمرا بغیر تحقیق اور موقف جانے ہزاروں ورکرز کو بے روزگار نہ کرے۔

گلوکار علی ظفر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ چینل بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا حکومت کو چاہیے کہ چینل کا لائسنس بحال کرے اور اس جس کیٹیگری میں لانا چاہتی ہے لے آئے لیکن چینل بند کرکے صحافت کے شعبے کا ایک درخشندہ چینل بند نا کرے۔

اداکار طاہر انجم، آصف اقبال نے کہا کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا کرے بلکہ اس حکومت کو اور ان کے وزراء کا کچھ علم نہیں ہے کہ حکومت کیا ہوتی ہے اور کس محکمے کو کس طرح چلانا ہے۔ یہاں ہر کوئی جو سیٹ پر بیٹھا ہے اپنی من مرضی کررہا ہے جس سے ہر شعبے کا بیڑہ غرق ہورہا ہے۔ اداکار آصف اقبال نے کہا کہ عمران خان فاسٹ باؤلر تھے اور اس پاکستان کی حکومت کو بھی ایسے ہی سمجھ رہے ہیں کہ وہ فاسٹ باؤلنگ کرکے ہر ایک کو آؤٹ کر دیں گے۔

گلوکارہ حمیرا رشد، احسن خان، افتخار ٹھاکر اور نسیم وکی نے بھی حکومت سے اپیل کی کہ کسی بھی ادارے یا چینل کو بند نہ کیا جائے۔ اس سے کئی افراد نہیں بلکہ کئی گھرانوں کا روزگار لگا ہوتا ہے اس لئے ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس دوبارہ سے بحال کرکے چینل کے ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔