شادی شدہ خواتین اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

شادی شدہ خواتین اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ ) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے شادی شدہ خواتین کے لیے ان کے شوہر کے اضلاع میں تبادلے کروانے پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، 8 جولائی سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل سے خواتین اساتذہ انٹر ڈسٹرکٹ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ای ٹرانسفر کے تحت اپنے تبادلے کروا سکیں گی۔ اس سے پہلے ویڈ لاک کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر شادی کروانے والی خواتین کو ٹرانسفر کی اجازت نہیں تھی۔ وزیر برائے سکول ایجو کیشن مراد راس نے بھی اسی حوالے سے ٹویٹ کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب ویڈ لاک سارا سال کھلے رہیں گے، ہزاروں خواتین اساتذہ اپنے تبادلے اس اعلان کے بعد کروا سکیں گی۔

تبادلوں کا سلسلہ 8 جولائی سے شروع ہوگا اور اس ماہ کے آخر تک تمام تبادلہ جات کے احکامات جاری کردیے جائیں گے۔