لاہور ریلوے سٹیشن، ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام درہم برہم

لاہور ریلوے سٹیشن، ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) بوگیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹرین آپریشن گزشتہ 17 روز سے متاثر، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹرین کی بوگیاں پوری کرنے کیلئے دوسری ٹرین کو گھنٹوں تاخیر سے بھیجا جانے لگا، چیئرمین ریلوے سکندرسلطان کا نوٹس، کل اجلاس طلب کر لیا۔

ریلوےانتظامیہ کی غفلت کے باعث کراچی ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس سوا 5 گھنٹے، جناح ایکسپریس اور فرید ایکسپریس پونے 4 گھنٹے، علامہ اقبال 3 گھنٹے 10 منٹ، خیبر میل پونے 3 گھنٹے، قراقرم اور عوام ایکسپریس اڑھائی  گھنٹے، تیزگام ڈیڑھ گھنٹہ  تاخیر کاشکار ہیں۔ گھنٹوں انتظار میں بیٹھے مسافروں نے سٹیشن پر شدید احتجاج کیا۔

متعدد مسافر فیملیز کے ہمراہ شدید گرمی میں ریلوے سٹیشن پر انتظامیہ کو کوستے رہے، مسافروں نے شیخ رشید سے استعفے کا بھی مطالبہ کر دیا جبکہ چیئرمین ریلوے نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کل اجلاس بلالیا ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے کا کوئی ذمہ دار افسر سٹیشن پر موجود ہے نہ کوئی ٹرینوں کے اوقات کار بتا رہا ہے۔ وزیر ریلوے صرف دعوے نہیں کام بھی کرکے دکھائیں۔