ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں نیا سول قانون نافذ؛ نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کرسکیں گے

یو اے ای میں نیا سول قانون نافذ؛ نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کرسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ ہوگیا جس کے بعد   نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی  اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں  قانونی بلوغت کی عمر 18 سال  قرار دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ 20 سال کی عمر تھی۔حکام کے مطابق 18 سال کے نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال کے افراد معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے مجاز ہوں گے جبکہ 15 سال کے افراد عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے۔

اماراتی حکام کے  مطابق نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔