فریحہ بتول:لاہورشہر میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی لنڈے بازاروں کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔
حاجی کیمپ اسٹیشن کے لنڈے بازار میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں سردیوں کے ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں۔
خریدار گرم جیکٹس، سویٹرز، جرابیں اور دیگر سردیوں کے کپڑے خرید رہے ہیں۔ لنڈے بازار میں مختلف اقسام کے استعمال شدہ مگر بہتر حالت میں کپڑے دستیاب ہیں، جو کم قیمت میں سردی سے بچاؤ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی کے باعث استعمال شدہ کپڑوں کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے کپڑوں سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں، تاہم اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد لنڈے بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔