ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، جج عرفان حیدر کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل-II لاہور میں پریزائیڈنگ آفیسر ، گریڈ اکیس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے اور نئی اسائنمنٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں سیشن جج عرفان حیدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری 09 جنوری 2026 کو یا اس سے پہلے سنبھال لیں۔یہ تعیناتی جج عرفان حیدر کی ریٹائرمنٹ یا آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی، جو بھی پہلے ہو۔نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری کیا گیا اور اس کی منظوری چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے دی۔
اس تعیناتی کے ذریعے جج عرفان حیدر کی خدمات وفاقی سطح پر انٹلیکچوئل پراپرٹی کے معاملات میں عوامی مفاد میں استعمال کی جائیں گی۔ اس اقدام سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ٹربیونل کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور عدالتی نظام میں شفافیت اور موثر فیصلے یقینی ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer