طاہر جمیل: روی ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے اپنی نوعیت کا ایک اور منفرد رہائشی منصوبہ “روڈا چہارباغ فارمز” کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔ اس نئے پراجیکٹ میں گیٹڈ سوسائٹی کے اندر صرف فارم ہاؤسز پر مشتمل رہائشی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق چہارباغ فارمز میں فارم ہاؤسز کے لیے پلاٹس کی فروخت کا عمل جاری ہے، جہاں 4 کنال اور 8 کنال رقبے کے پلاٹس دستیاب ہیں۔ 4 کنال کا پلاٹ 4 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ 8 کنال کا پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں پیش کیا جا رہا ہے۔ بکنگ 4 کنال کے لیے 25 لاکھ اور 8 کنال کے لیے 50 لاکھ روپے سے کی جا رہی ہے۔
یہ نیا پراجیکٹ مجموعی طور پر 300 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور کالا خطائی روڈ پر واقع ہے، جبکہ سیالکوٹ موٹروے سے اس کا فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے، جو اسے ایک نمایاں اور آسان رسائی والا مقام بناتا ہے۔
روڈا حکام کے مطابق چہارباغ فارمز جدید سہولیات، محفوظ ماحول اور معیاری انفراسٹرکچر کے ساتھ ایک منفرد طرزِ زندگی فراہم کرے گا، جو قدرتی ماحول میں پُرسکون رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔