ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اسلام آباد کی طرز پر ایم ٹیگ سسٹم متعارف کروانے کی تیاریاں

لاہور میں اسلام آباد کی طرز پر ایم ٹیگ سسٹم متعارف کروانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پولیس نے شہر  لاہور میں ایم ٹیگ سسٹم متعارف کروانے کے لیے سفارشات تیار کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ہیں۔ ایم ٹیگ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا اور شہری سکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔

ایم ٹیگ نمبر پلیٹ پر نصب ایک الیکٹرانک چِپ ہوگی، جس سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی اور جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

اس سسٹم کے ذریعے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی آسان ہو جائے گی اور شہر میں داخل و خارج ہونے والی گاڑیوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔