ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے غریب اور مڈل کلاس صارفین کی خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

تازہ اضافہ کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے جبکہ صاف گوشت 700 روپے فی کلوگرام کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ زندہ برائلر فارم ریٹ 383 روپے، تھوک 397 روپے اور پرچون قیمت 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں اور 320 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی قیمتیں صارفین کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں اور غریب و متوسط طبقے کے لیے مرغی اور انڈے جیسی بنیادی غذائی اشیاء کی دستیابی مشکل ہو گئی ہے۔