ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے

 لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے، جس کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ بار کے وکلاء کے لیے بائیو میٹرک کروانے کی کل 8 جنوری آخری تاریخ مقرر ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں وکلاء کی جانب سے رجسٹریشن مکمل نہ ہونے کی نشاندہی پر لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے بائیو میٹرک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں 8 جنوری تک توسیع کی ہے۔ بار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ توسیع صرف وکلاء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے اور اس کے بعد کسی قسم کی مزید رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کے مطابق مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل نہ کروانے والے وکلاء لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حصہ لینے یا ووٹ کاسٹ کرنے کے نااہل قرار پائیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک کے بغیر کوئی بھی وکیل نہ تو ووٹر لسٹ میں شامل ہوگا اور نہ ہی الیکشن کے روز ووٹ کاسٹ کرنے کا اہل ہوگا۔بار عہدیداروں کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کا مقصد شفاف، منصفانہ اور غیر متنازع انتخابات کو یقینی بنانا ہے، تاکہ صرف مستند اور اہل وکلاء ہی انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں۔ اس حوالے سے وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ مشکل یا نااہلی سے بچنے کے لیے مقررہ وقت کے اندر اپنا بائیو میٹرک عمل مکمل کر لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2026 میں ہونے والے انتخابات کے لیے انتظامی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کے مکمل ہونے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer