ویب ڈیسک : سری لنکا کے شہر دمبولا میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے ایک مضبوط اور اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی بہترین پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے کا یہ موقع ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
گزشتہ تین روز سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، تاہم آج میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کا دمبولا میں پہلا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔