لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا .

سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشنز کا آغاز کیا گیا تھا,  انعام الحق، مسکین اللہ،واحد خان، شیر نقیب، شاہ ولی کو لاہور ساہیوال اور گوجرانوالہ سے گرفتار کرکےمقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے,دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے،130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔