(قیصر کھوکھر)قاتل ڈینگی مچھر موسم سرما کی شدت کے آگے نہ ٹھہرسکا، سردی میں اضافہ ہونے کے باعث ڈینگی ڈھیر ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ ہوئی ، نہ ہی کوئی نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے36,ہزار330 ان ڈور اور 5,ہزار663 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، 2 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ۔