برائلر چکن ایک بار پھر مہنگا

برائلر چکن ایک بار پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نبیل ملک ) برائلر چکن کے ریٹ میں پھر 3 روپے اضافہ، نئی قیمت 220 روپے کلو مقرر جبکہ فارمی انڈوں کا ریٹ 196 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

اوپن مارکیٹ میں انڈوں کی 200 روپے فی درجن تک فروخت جاری ہے، فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت 5 ہزار 760 پر مستحکم ہے، دیسی انڈوں کی آج بھی اونچی اڑان برقرار رہی جو 400 روپے فی درجن کے ریٹ پر مستحکم ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 3 روپے اضافہ کے بعد 144 روپے فی کلو مقرر جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 3 روپے اضافہ کے بعد 152 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

سرد موسم میں کالا رہو مچھلی 250 سے 300، کھگا مچھلی 250 سے 300، ملہی مچھلی 400 سے 500، بام مچھلی 350 سے 400، سوھل مچھلی 1000 سے 1200، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 اور چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ کھلا دودھ 90 سے 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح شہر بھر میں دہی کی 110 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

شہر بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور شہر میں سیب 1 روپیہ اضافے کے بعد 131 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 170 روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔ اسی طرح کیلا 1 روپیہ اضافے کے بعد 80 کی بجائے 100 روپے، امرود 2 روپے کمی کے بعد 98 کی بجائے 120 روپے اور انگور 5 روپے کمی کے بعد 160 کی بجائے 200 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں فروٹر 81 روپے درجن کی بجائے 100 روپے، مسمی 91 روپے کی بجائے 140 روپے اور کینو 78 روپے کی بجائے 100 روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔ سبزیوں میں آلو 40 روپے کی بجائے 50 روپے کلو، پیاز 30 روپے کی بجائے 40 روپے، ٹماٹر 84 روپے کی بجائے 100، دیسی لہسن 270 کی بجائے 300 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس ادرک 350 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔