جناح ہسپتال میں تشخیصی سہولیات کا فقدان

 جناح ہسپتال میں تشخیصی سہولیات کا فقدان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری، بسام سلطان) جناح ہسپتال میں نصب اکلوتی ایم آر آئی مشین طویل عرصے سے خراب، تشخیصی سہولیات کا فقدان ہونے سےمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جناح ہسپتال میں دو انجیو سوٹس میں سے ایک شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے،انتظامی غفلت سے سہولیات کا فقدان ہے جس سے علاج معالجہ کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال کے آﺅٹ ڈور کی غیرمعیاری لفٹس تبدیل کرنے کا کام ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اکتوبر 2019ء تک کنٹریکٹر نے لفٹس تبدیل نہیں کیں۔

 ہسپتال انتظامیہ نے لفٹس کی تبدیلی جلد مکمل کرنے کیلئے ایک بار پھر کنٹریکٹر کو نوٹس ارسال کردیا، سروسز ہسپتال کے سوا ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے 9 منزلہ آﺅٹ ڈور میں نصب کی گئیں 4 لفٹس غیرمعیاری ہونے کے باعث فعال ہی نہیں ہوسکی تھیں،جس پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹر کو حکم دیا تھا کہ وہ چاروں لفٹس تبدیل کرے،کنٹریکٹر کو اکتوبر 2019ء تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور ایف آئی اے کو  اس عمل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جولائی 2019ء میں کنٹریکٹر نے بیرون ملک سے چاروں لفٹس منگوا لیں لیکن تاحال ان کی تنصیب کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

لفٹس غیر فعال ہونے سے سروسز ہسپتال کے آﺅٹ ڈور میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اس صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ نے کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرمعیاری لفٹس کی تبدیلی کو جلد مکمل کیا جائے۔

ہسپتال انتظامیہ نے کنٹریکٹرسے لفٹس تبدیل کروانے کیلئے ایف آئی اے کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے کہ کنٹریکٹر کو پابند کیا جائے کہ وہ جلد لفٹس کی تبدیل کرکے انہیں فعال کرے۔

Sughra Afzal

Content Writer