سٹی 42: دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، زبردستی دکانیں بند کروانا کی اجازت نہیں ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،دفعہ 144کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولات زندگی کو برقرار رکھنا ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد،تنظیمیں یا سہولت کاروں کے خلاف قانون ہوگی،ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کا شہریوں سے اپیل کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App