ملک اشرف : لیسکو کے ریٹائرڈ اہلکار کو پنشن اور دیگر مراعات نہ دینے کا معاملہ, لیسکو چیف رمضان بٹ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر, رجسٹرار آفس نے درخواست کو 10 فروری کو مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ۔
جسٹس محمد عاصم حفیظ ریٹائرڈ اہلکار ملک ایم ذاکر ناصر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار کے مطابق وہ 30 ستمبر 2020 کو لیسکو سے ریٹائر ہوا، تاحال پنشن اور دیگر قانونی مراعات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس حوالے سے لیسکو چیف سمیت دیگر متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دی گئیں، مگر کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی ۔
درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 27 اکتوبر 2025 کو لیسکو چیف کو زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا واضح حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔