ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی نظریں اہم معاشی رپورٹس پر جمی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 312 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 82 ہزار 792 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مجموعی طور پر 196 ارب روپے مالیت کے 4 ارب شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 55 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

معاشی اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.80 فیصد رہی، جبکہ دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.61 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جنوری 2026 میں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ ماہانہ بنیادوں پر 29 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کم ہو گیا، جبکہ جنوری میں تجارتی خسارہ 2 ارب 73 کروڑ امریکی ڈالر رہا۔