ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

امریکا کی پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

 واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

 اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔