ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دتہ خیل؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک

 دتہ خیل؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج جہنم واصل کردیے ۔

 خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات پر 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ سے  3 خوارج ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والے خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کےدوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی ۔ 

علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہباز شریف نے دتہ خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیراعظم نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔  

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ن 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، بہادر سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے ، قوم  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو سراہتی ہے۔