طیب سیف:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ملازمین کے لیے خوشخبری،پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم اجلاس کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اضافہ چار سال بعد کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے پی آئی اے کے ملازمین کو بڑی راحت ملے گی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اضافے سے پی آئی اے کے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں رکنے کی ترغیب ملے گی جس کی وجہ سے پی آئی اے میں ملازمین کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث کئی ملازمین ادارے سے مستعفی ہو رہے تھے۔ مسلسل استعفوں اور ریٹائرمنٹ کے سبب پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد 7ہزار سے بھی کم رہ گئی تھی۔
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے میں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ادارے میں موجود تجربہ کار افراد کو رکھنے میں مدد ملے گی۔