ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کاسنگل فیزمیٹرزکو"سمارٹ میٹرز" سےتبدیل کرنیکافیصلہ

لیسکو کاسنگل فیزمیٹرزکو
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکونے50لاکھ سےزائدسنگل فیزمیٹرزکو"سمارٹ میٹرز" سےتبدیل کرنیکافیصلہ کر لیا۔
 ذرائع کے مطابق کمپنی نےاےایم آئی سنگل فیزسمارٹ میٹرزکی خریداری شروع کر دی،لیسکونےبطورپائلٹ پراجیکٹ سنگل فیزمیٹرزکوجدیدٹیکنالوجی پرمنتقل کرنےکافیصلہ کیا۔
سمارٹ میٹرزکی تنصیب سے اووربلنگ ختم، کنٹرول روم سے بلنگ ہو گی۔اس سے قبل لیسکونے تھری فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا منصوبہ شروع کیا تھا۔
ریکوری ولائن لاسزکےنتائج مثبت آنےپرسنگل فیزمیٹرزکوتبدیل کرنےکاپلان بنایا گیا۔لیسکوکی جانب سے نیو کنکشن اورپرانےمیٹرزکی جگہ سنگل فیزسمارٹ میٹرنصب ہوں گے۔