ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ انجلین ملک میں کینسر  کی تشخیص

اداکارہ انجلین ملک میں کینسر  کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ انجلین ملک نے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلین ملک ایک بار پھر زندگی کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں ،وہ ناصرف کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اپنے جیولری برینڈ کا بھی آغاز کیا ہے۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انجلین ملک نے اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے منڈوائے ہوئے سر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے جیولری برینڈ کی نتھلی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں اور ایسی خواتین کے لیے ایک مثال بننا چاہتی ہیں جو اس مرض سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

 اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔