ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع

بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشراحسن:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک میں احتجاج کے حوالے سے بشری بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ملزمہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

وکیل انصر کیانی نے موقف اپنایا کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ رمنا پولیس ملزمہ کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ملزمہ بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔