وسیم احمد:انتظار کی گھڑیاں ختم،قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج ہو گی،افتتاحی تقریب کےلئے عوام کے لئے داخلہ فری ہو گا۔
شائقین کیلئے قذافی سٹیڈیم کے دروازے 5:30 بجے کھولے جائیں گے،نامور گلوکار علی ظفر،عارف لوہار ،آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے،ڈھول ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔
صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین سٹیڈیم تیار کیا گیا، زیادہ روشن ایل ای ڈی لائٹس،2 نئی پہلے سے بڑی سکور سکرینز نصب کی گئیں۔
شائقین کرکٹ کے لئے ہر انکلوژرز سے میچ دیکھنے کا بہترین ویو، انکلوژرز کے آگے تمام جنگلے ختم،آرام دہ امپورٹڈ نشستیں لگائی گئیں، نئے ہاسپٹلٹی باکسز،شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
