راودلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے تکمیل کی جانب گامزن،مکمل ہونیوالے بنیادی مراکز صحت محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حوالے،لاہور سمیت صوبہ بھر کے 243بی ایچ یوز،آر ایچ سی کو حوالے کیا گیا۔
مریم نواز کلینکس ،رورل ہیلتھ سنٹرز محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حوالے،ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کلینکس کو محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حوالے کیا گیا۔
243بی ایچ یوز، آر ایچ سیز ،مریم نواز کلینکس کی مکمل ری ویمپنگ کی گئی،لاہور ، ملتان، خانیوال، چکوال، حافظ آباد کے بی ایچ یوز،لودھراں، ساہیوال ،شیخوپورہ کے بی ایچ یوز شامل ہیں۔
ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ 23ستمبر کو ری ویمپنگ کا کام شروع کیا گیا،قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر 13 کلومیٹر شاہراہ پر کارپٹنگ کا کام شروع کیا گیا۔