ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا فارم 45 کی تیاری کیلئے پرزائڈنگ افسران کو تحریری ہدایت نامہ جاری

الیکشن کمیشن کا فارم 45 کی تیاری کیلئے پرزائڈنگ افسران کو تحریری ہدایت نامہ جاری
کیپشن: Election Commission, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  الیکشن کمیشن نے فارم 45 کی تیاری کیلئے پرزائڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کردیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پریزائڈنگ افسران فارم45مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے، پرزائڈنگ افسران فارم 45پرشناختی کارڈ والے دستخط کرے ، پولنگ اسٹیشنز پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔ 
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45میں مختصر وجہ تحریر کریں۔ دستخطوں کے بعد فارم 45کی کاپی باہر چسپاں کرے اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔ چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45میں تبدیلی  کا ذمہ دار پرزائڈنگ افسران ہوں گے۔ 

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ فارم 45کی تصاویر ریٹرنگ افسر کو ارسال کریں انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔