جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: Hafiz Hamdullah, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر قلعہ عبداللہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ قلعہ عبداللہ سے کوئٹہ کی جانب آ رہے تھے، اسی دوران قلعہ عبداللہ اور میزئی اڈے کے درمیان طور پل کے مقام پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ پانچ منٹ تک مسلسل جاری رہی۔ سرکاری سکواڈ کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔ حافظ حمداللہ فائرنگ کے نتیجے میں محفوظ رہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللہ بم پروف گاڑی کے باعث محفوظ رہے۔  حافظ حمداللہ کے ہمراہ سکواڈ میں عملہ اور دوست بھی اس حملے میں محفوظ رہے۔   حافظ حمہ اللہ پر پہلے بھی متعدد حملے ہو چکے ہیں، چند ہفتے پہلے وہ جم حملے مین شدید زخمی ہو گئے تھے۔