سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
راولپنڈی میں شہریوں کی حفاظت کے عظیم پروجیکٹ سیف سٹی کی تعمیر پر 4.6 بلین روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی 306 سائٹس میں سے 76 سائٹس کا آج افتتاح کر دیا ہے۔
آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او نے 45 دن میں تیزی سے کام کیا امید ہے ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 306 کیمرے لگائے گئے ہیں اس میں مزید توسیع ہو گی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا خطاب
راولپنڈی کے عوام، راولپنڈی پولیس اور ہماری پوری ٹیم کیلئے یہ خوشی کا دن ہے کہ آج راولپنڈی میں سیف سٹی کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ تقریبا ناممکن سا ٹاسک تھا سب سے تاخیر سے یہاں کام شروع ہوا۔یہ کام ہمارامستقبل ہے۔ ہمارا اٹھارہ شہروں میں بھی تقریباً کام مکمل ہوا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں مزید شہروں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ بات سچ ہے جو احسن یونس صاحب نے کہی ہے کہ " پنجاب پولیس کے دو ادوار ہیں ایک آئی جی پنجاب سے پہلے, ایکان کے آنے کے بعد "
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنی پولیس کے لئے ایک ایک گاڑی اور ملازموں کے لئے ایک ایک گھر حاصل کرنےکیلئے بہت زور مارا۔ انہوں نے 737 تھانے ہم سے تیار کروا لئے۔انکی فورس کا مورال پہلے کی نسبت بہت ہائی ہو چکا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ سی پی او آفس کی رقم کل تک ریلیز ہو جائے گی۔ راولپنڈی پولیس نے پورے پنجاب میں کرائم فائٹنگ میں بہت کام کیا۔ کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی نے بہت کام کیا۔ راولپنڈی کا جمخانہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی۔ راولپنڈی خوش قسمت رہا، میری حکومت کے دوران سب سے زیادہ یہاں خرچ کیا گیا۔ رنگ روڈ ، مال روڈ ، ہسپتالوں کی تزئین و آرائش سمیت درجنوں کام یہاں ہو چکے ہیں۔
میری طرف سے راولپنڈی کے لوگوں کیلئے نیک تمنائیں اور مبارکباد قبول کیجئے۔
ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب احسن یونس کا خطاب
راولپنڈی سیف سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف سٹی اتھارٹی پنجاب کے مینیجنگ ڈائریکٹر احسن یونس نے کہا، میں اور پوری ٹیم نے بہت محنت کی. راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح کا دن چاند پر قدم رکھنے جیسا ہے.سب کچھ تب ہی ممکن ہؤا جب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساتھ دیا.ہم سب آپ کا شکریہ اداکرتے ہیں آپ کی لیڈر شپ میں ہی یہ کام مکمل ہوا.سی اینڈ ڈبلیو کا ، ایف ڈبلیو او سب کا بہت شکریہ، کرنل نوید آپ کا بہت بہت شکریہ پوری ٹیم کا شکریہ۔
احسن یونس نے کہا کمشنر راولپنڈی آر پی او ڈی سی راولپنڈی آپ سب کا تعاون رہا۔اگر مستقبل کو بچانا ہے تو ہمیں اسی طرح جدت لانی ہو گی۔آج میرے لئے بہت بڑا دن ہے۔
راولپنڈی سے بڑی خبر
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی میں سیف سٹی کے افتتاح کے حوالے سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ آج راولپنڈی ضلع سے بڑی خبر یہ ہے کہ ہم سیف سٹی پروجیکٹ راولپنڈی کا افتتاح کر رہے ہیں!
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 2 دنوں میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ہونے والے افتتاحوں کے بعد، یہ رفتار پنجاب بھر میں (عوام کی )سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
Big news from Rawalpindi District today as we inaugurate safe city project Rawalpindi !
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 6, 2024
Following recent inaugurations in Faisalabad and Gujranwala in the last 2 days, this momentum shows our unwavering commitment to ensuring safety across Punjab. #SafeCityPunjab#Rawalpindi… pic.twitter.com/VGggXdaRpo