نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والے 2 ملزم گرفتار

نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والے 2 ملزم گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والے دو ملزموں کو گرفتار کر کے گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ 

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک انسپکٹر نعیم کمبوہ نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی،  ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی تاہم تعاقب کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا ۔ کار میں سوار ملزم مون مسیح اور سنی مسیح دونوں نشے میں دھت تھے، جن کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔

دونوں ملزموں کو قانونی کارروائی کے لئے فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ چیف ٹریفک آفیسرمستنصر فیروز نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک انسپکٹر نعیم کمبوہ کو تعریفی سند اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔