ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کیلئےحکومت کو ڈیڈ لائن دیدی

ایپکا نے تنخواہوں میں اضافے کیلئےحکومت کو ڈیڈ لائن دیدی
کیپشن: All Pakistan Clerk association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حاجی ارشاد گروپ نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے 28 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔مطالبات نہ مانے گئے تو 8 مارچ کو وزیراعلی کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔
 مہنگائی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے مسائل پر غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف ایپکا سنٹرل کمیٹی ،پاکستان ریلوے یونین ،پنجاں ٹیچرز یونین اور پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس حاجی ارشاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ دیگر یونین کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اجلاس میں تمام یونین کے قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کرے۔ تمام ایڈہاک الاونسز ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کیے جانے اور گروپ انشورنس دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو28 فروری تک ڈیڈ لائن دی جائے اور اگر مطالبات نہ منظور ہوئے تو 8 مارچ کو ہر صوبے کے وزیر اعلی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer