(ویب ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے الپہ میں اجتماعی زیادتی کیس پر نوٹس لے لیا۔ سی پی او کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔
جنوبی پنجاب میں پولیس تھانہ الپہ کے علاقہ کوٹلہ سادات میں تین ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو باندھا اور شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے، ملزمان گھر سے سامان اور نقد رقم بھی لے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیکر ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ الپہ میں درج کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔