ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Gas Connection un Banned
کیپشن: Gas Connection
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: وفاق نے سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،  گیس کی قلت کی وجہ سے نومبر میں پابندی لگائی گئی تھی، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے دباؤ پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، وفاق نے گیس کی قلت اور کم پریشر کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی، جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو صارفین سستی گیس سے محروم رہے بلکہ سینکڑوں ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا گیا۔

اب قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے دباؤ  کی وجہ سے پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء اور میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔