غیر ملکیوں کو جائیدادیں دینے کے معاملہ پر پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش

غیر ملکیوں کو جائیدادیں دینے کے معاملہ پر پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) غیر ملکیوں کو جائیدادیں مالکانہ حقوق پر نہیں صرف لیز پر دی جائیں، وزارت داخلہ کے مطالبے پر پنجاب حکومت نےتجاویز مرتب کرلیں.

تفصیلات کے مطابق غیرملکی افراد اور کمپنیوں کی پاکستان میں جائیداد خریداری کی پالیسی کے معاملہ پروزارت داخلہ نےحکومت پنجاب سے تجاویز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، وزارت داخلہ کےحکم پرحکومت پنجاب نے ابتدائی تجاویزکی رپورٹ مرتب کرلی،تجاویز کےمطابق غیرملکی افراد کو جائیداد صرف لیز پر دی جائے،لیزپردی جانے والی جائیداد پرغیر ملکی افراد کو مالکانہ حقوق نہ دیئےجائیں۔

تجاویزمیں واضح کیاگیا کہ انڈسٹریل،سوشل اور ایگریکلچرلیز میں دورانیےکا فرق ڈالا جاسکتا ہے،غیر ملکی کمپنیوں کودی جانےوالی پراپرٹی کےحوالے سے واضح پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب کو15 فروری تک تجاویزکی مکمل تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایات کی گئی ہے،مذکورہ پالیسی میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور وزارت خارجہ سےتجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ غیرملکیوں کو انڈسٹریل، سوشل اور زرعی اراضی کی لیز کیلئے الگ الگ دورانیہ مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی،اس حوالے سے مزید تفصیلات طلب کیں گئیں ہیں، پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے لئے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں ہیں۔

ملک میں سرمایہ کاری سے معیشت میں بحالی کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویزات کی پیش کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے،پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے تجاویز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer