چار بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

چار بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) چوہنگ کے علاقے میں گھریلو حالات سے آکر 33 سالہ شہری نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کا رہائشی صدیق چار بچوں کا باپ تھا،  گزشتہ تین ماہ سے صدیق کے پاس گھر چلانے کے لیے کوئی ڈھنگ کا روزگار نہیں تھا اور اکثر گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر صدیق نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے موقع پر سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا،

 پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق صدیق کی موت گلے میں پھندا ڈالنے سے ہوئی ہے، جبکہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer