ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوائن فلو وائرس کے حملے جاری، علامات کے حامل 10 مریض بدستور زیر علاج

سوائن فلو وائرس کے حملے جاری، علامات کے حامل 10 مریض بدستور زیر علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:شہر میں سوائن فلو کی لہر برقرار، چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کی علامات کے حامل آٹھ افراد ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔ سوائن فلو کی علامات کے حامل دس مریض بدستور زیر علاج ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران میو ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ دو دو مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال اور اتفاق ہسپتال میں بھی سوائن فلو کی علامات کے حامل ایک ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے حامل دس مریض بدستور زیر علاج ہیں۔