ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانی کو مردہ ظاہر کر کے جائیداد ہتھیانے کی کوشش نکام

اوورسیز پاکستانی کو مردہ ظاہر کر کے جائیداد ہتھیانے کی کوشش نکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:کوٹ خواجہ سعید میں مکان پر قبضے کے لیے اوورسیز پاکستانی محمد مشتاق کو کاغذات میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ سول کورٹ سے مکان کی جعلی ڈگری حاصل کرلی گئی۔ دھوکے کا علم ہونے پر محمد مشتاق سیشن کورٹ پہنچ گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس کی عدالت میں کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی اوورسیز پاکستانی محمد مشتاق پیش ہوا، جس نے بتایا کہ ان کے مکان پر خادم حسین نامی شخص نے قبضہ کر لیا ہے۔ کاغذات میں محمد مشتاق مردہ کوقرار دے کر ڈگر ی حاصل کر لی۔ ملزم نےعدالت میں جھوٹ بولا کہ مشتاق نے اپنی زندگی میں مکان فروخت کر دیا تھا۔ مشتاق نے موقف اختیار کیا کہ دھوکہ دہی کی انتہا کر کے ایک زندہ شخص کو ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

عدالت میں مشتاق کے ساتھ اس کا بھائی ارشد پیش ہوا۔ جس نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بھائی کومردہ ظاہر کرنے کےساتھ ساتھ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔ علم ہونے پر اس نے بھائی سے رابطہ کیا۔

عدالت میں محمد مشتاق کے وکیل ماجد حسین نے بتایا کہ سول عدالت نے دھوکےکا علم ہونے پر ڈگری خارج کر دی اور پرچے کے لیےسیشن کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج مستحسن منہاس نے خادم حسین کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر گجرپورہ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔