لاہور ہائیکورٹ کے 15 ججز کا اعزاز،5 کے والدجبکہ 10ججزخود بار عہدیدار رہے

لاہور ہائیکورٹ کے 15 ججز کا اعزاز،5 کے والدجبکہ 10ججزخود بار عہدیدار رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ کے15ججز کا اعزاز،5 کے والد ہائیکورٹ کے جج جبکہ سینئرترین جج جسٹس محمد انوارالحق سمیت ہائیکورٹ کے10 ججز کو بار عہدیدار ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد یاورعلی سمیت  5 ججز کو ہائیکورٹ کے جج کےبیٹے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سینئرترین جج جسٹس محمد انوارالحق سمیت ہائیکورٹ کے10 ججز کو بار عہدیدار ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

چیف جسٹس محمد یاورعلی کے والد جسٹس ریٹائرڈ محمد یعقوب پہلے ہائیکورٹ کے چیف  جسٹس پھر سپریم کے جج رہے۔ جسٹس شاہد وحید کے والد جسٹس ریٹائرڈ شیخ  عبدالوحید  لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے، جسٹس شاہد کریم کے والد جسٹس ریٹائرڈ فضل کریم ، جسٹس شمس محمود مرزا کے والد جسٹس ریٹائرڈ ضیاء محمود مرزا  اور جسٹس شہرام سرور چوہدری کے والد جسٹس چوہدری محمد سرور بھی لاہورہائیکورٹ کے جج تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوار الحق کو ممبر پنجاب بار کونسل ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان  ہائیکورٹ راولپنڈی بار کے صدر، جسٹس عبادالرحمان لودھی  راولپنڈی سے ممبر پنجاب بار، چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب باراورڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود ممبر پنجاب بار کونسل اور فنانس سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار رہے، جسٹس  شاہد بلال حسن  سیکرٹری لاہور بار اور ممبر  پنجاب  بار رہے۔ جسٹس صداقت علی خان اٹک بار کے صدر رہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد چکوال  بار سے ممبر پنجاب بار  رہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری لاہورہائیکورٹ بار کے صدر رہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی ہائیکورٹ ملتان بار کے صدر رہے۔ جبکہ جسٹس مزمل اختر شبیر بھی لاہور ہائیکورٹ بار کے فنانس سیکرٹری رہ چکے ہیں۔