ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ: فواد چوہدری

عمران خان کا ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ: فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ریحام خان کی جارحانہ پالیسی پر تحریک انصاف دفاعی پوزیشن پر آگئی، پی ٹی آئی کا جواب نہ دینے کا فیصلہ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریحام خان کے الزامات کا جواب نہیں دینا، لیکن اگر جواب دینا پڑا تو دے بھی لیں گے۔فواد چوہدر ی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا الزام تو عمران خان پر لگ نہیں سکا، ان پر اب عورتوں کا الزام لگانا ہی رہ گیا ہے، حکومت باقی سب حربے آزما چکی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ریحام خان کیا کیا باتیں سامنے لارہی ہیں، جن کو کرتے ہوئے بھی برا لگتا ہے، جب عائشہ گلالئی کو ثبوت لانے کا کہا گیا تو وہ بھاگ گئیں،