ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا گورنر ہاوس پر مزید سرکاری خزانہ بہانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا گورنر ہاوس پر مزید سرکاری خزانہ بہانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب حکومت کا گورنر ہاوس پر مزید سرکاری خزانہ بہانے کا فیصلہ،  5 کروڑ 76 لاکھ کی لاگت سے چار وی وی آئی پی گیسٹ رومز کی تیاری کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کی مد میں سرکاری خزانہ لٹانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک بار پھر سے گورنر ہاوس کے لیے5 کروڑ 76 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اسی حوالے سے ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ افسران کی جانب سے گورنر ہاوس میں وی وی آئی پی گیسٹ رومز کےتعمیراتی کاموں ، ڈیزائنگ اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر نے 5 کروڑ 76 لاکھ کی لاگت سے گورنر ہاوس میں چار وی وی آئی پی گیسٹ رومز کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی۔ ترقیاتی کاموں کو جلد شروع کرانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔