8 کلب ایوان وزیراعلی: اوریگا سینٹر کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری

8 کلب ایوان وزیراعلی: اوریگا سینٹر کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: آٹھ کلب ایوان وزیر اعلی میں اوریگا سینٹر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں نے نومنتخب صدر ملک کامران سلیم سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان،چیئرمین تاجرونگ لاہور بابر محمود ،جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری ،بابر اسماعیل بٹ اورشوکت بٹ شریک ہوئے۔محمد علی میاں کا کہنا تھا کہ اوریگا سینٹر کے انتخابی منشور کے مطابق تاجر برادری کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کےلیے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے جلد ملاقات کی جائے گی۔