(ملک اشرف) جسٹس محمدیاور علی نے لاہور ہائیکورٹ کے 46ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے جسٹس محمد یاورعلی سے حلف لیا، گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، لاہور ہائیکورٹ کے ججز ، لاء افسران اور بار عہدیداروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ چیف جسٹس محمد یاورعلی سے حلف لیا, حلف تقریب میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور وفاقی و صوبائی لاء افسران نے شرکت کی , گونر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں ہائکورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس محمد انوار الحق سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر ، آئی جی پنجاب عارف نواز ، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے ، سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی، پاکستان بار، پنجاب بار اور لاہورہائیکورٹ بار کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
حلف برداری تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد یاورعلی جب لاہورہائیکورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کے چاک و چابند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔
جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا منصب سنبھالنے پر ساتھی ججز اور وکلاء کی جانب سے بھی مبارکبادیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس محمد یاور علی کی حلف اٹھانے کے بعد ہائیکورٹ آمد.